عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:18

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1557ڈالر کا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔

رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت89ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح172روپے بڑھ کر دس گرام سونا76ہزار732روپے کا ہو گیا ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر مہنگا ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا100روپے اور دس گرام سونا86روپے سستا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :