بعض پارٹیاں میڈیا سیل اڈیالہ جیل کےقیدیوں سےچلواتی ہیں، راؤف کلاسرا

سوشل میڈیا پرجو بھی زیادہ گالم گلوچ اور کردارکشی کرتے ہیں ان میں اکثر کےاکاؤنٹ کیساتھ قیدی نمبر ضرورلگا ہوتا ہے، ان سب نے بعد ان نمبرزکی پہچان سے اجرت لینی ہوتی ہے۔ سینئر صحافی کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جنوری 2020 17:34

بعض پارٹیاں میڈیا سیل اڈیالہ جیل کےقیدیوں سےچلواتی ہیں، راؤف کلاسرا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2020ء) سینئر صحافی اور تجزیہ کار راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ بعض پارٹیاں میڈیا سیل اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے چلواتی ہیں، سوشل میڈیا پر جو بھی زیادہ گالم گلوچ اور کردار کشی کرتے ہیں ان میں اکثر کے اکاؤنٹ کے ساتھ قیدی نمبر ضرورلگا ہوتا ہے، ان سب نے بعد ان نمبرز کی پہچان سے اجرت لینی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ راجہ جی جو وزارت اطلاعات سے تنخواہ لے رہا ہے وہ کتنا ذہین ہوسکتا ہے؟ فردوس صاحبہ سے پہلے بھرتی ہوا ہوگا ورنہ وہ ایسا نالائق نہ رکھتیں۔ بے چارے ملازم کو جو سمجھ ائی اس نے ٹویٹ ٹھوک دی کہ دیکھیں ایک اور فیک نیوز پکڑلی۔ پتہ چلا موصوف نام کے بھی فیک ہیں اور خبریں بھی فیک چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نالائق ہر ایک نے اپنے اپنے میڈیا سیل میں بھرتی کررکھے ہیں۔

صاف ظاہر ہے گالی گلوچ فوٹو اپ کے لیے کتنا ذہین اور قابل بندہ چاہئیے۔ بھرتی کا معیار گالی۔ اب پندرہ بیس ہزار ماہوار تنخواہ میں تو یہی مال دستیاب ہوگا۔ وہی دو نمبر چینی مال والی بات ہے۔ چل گیا تو چاند تک ورنہ شام تک۔
انہوں نے کہا کہ بعض پارٹیاں تو اپنے میڈیا سیل اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے چلواتے ہیں۔

جو بھی سوشل میڈیا پر زیادہ گالی گلوچ اور کردار کشی کرتے ہیں ان میں سے اکثر کے اکاؤنٹ کے ساتھ اس کا قیدی نمبر ضرور لگا ہوتا ہے۔ جیسے @abc3456274 ان سب نے بعد میں اجرت لینی ہوتی ہے اور قیدی نمبرز سے پہنچانے جاتے ہیں۔
انہوں نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر کہا کہ
شریف دور میں جب پٹرول کی قلت ہوئی تھی تو وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا بھکاریوں نے بوتلوں میں پٹرول بھروا کر بلیک میں بیچ کر حکومت کے خلاف سازش کی تھی اور پٹرول شارٹ ہو گیا تھا۔

اب خان صاحب حکومت کے خلاف لوگوں نے زیادہ روٹیاں کھا کر سازش کی ہے۔ ندیدے اور پیٹو نہ ہوں کہیں کے۔