وزیراعظم کی شہری سلیمان خان کی انسانی ہمدردی پر فخر کا اظہار

سلیمان خان نے برفباری میں پھنسے افراد کی جس جرات سے مدد کی، پوری قوم کو شہری سلیمان خان پرفخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 جنوری 2020 17:50

وزیراعظم کی شہری سلیمان خان کی انسانی ہمدردی پر فخر کا اظہار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری 2020ء) وزیراعظم عمران خان نے شہری سلیمان خان کی انسانی ہمدردی اورجرات پر فخر کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سلیمان خان نے برفباری میں پھنسے افراد کی جس جرات سے مدد کی، پوری قوم کو شہری سلیمان خان پرفخر ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہری سلیمان خان کی جرات پر پوری قوم کو فخر ہے۔ سلیمان خان نے برفباری میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے بڑی جرات دکھائی۔

بلوچستان کے شہری سلیمان خان نے برف میں پھنسے100 افراد کی جان بچائی۔ پوری قوم شہری سلیمان خان پرفخر کا اظہار کر رہی ہے۔
واضح رہے شہری سلیمان خان نے سردی کی پروا کیے بغیر شدید برفباری میں برف میں پھنسے لوگوں کی مدد کی، اور ان کو نارمل جگہوں کی طرف لے کر آئے۔

(جاری ہے)

سیمان خان کی لوگوں کی مدد کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔

جس پر صارفین نے سلیمان خان کی جرات کو سراہا اور تعریف کی۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی ہدایت پر محکمہ شاہرات نیلم نے طوفانی برفباری اورگلیشیرز سے بند ہونے والی شاہراہ نیلم کو شاردہ تک بحال کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس نیلم سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ شاہرات نیلم کی مسلسل محنت کے بعد13جنوری کو شدید برفباری کی وجہ سے بالائی نیلم کا زمینی رابطہ مکمل منقطع ہو گیا تھا جس کومورخہ 18جنوری کو شاردہ تک ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ شاہرات نیلم کے مطابق سڑک کی مکمل بحالی کیلئے محکمہ جنگی بنیادوں پر صبح 7:00بجے سے لے کر رات 11:00بجے تک کام کر رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی و شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ،کشمیر ، گلگت، بلتستان،ملاکنڈ ڈویژن ، ژوب اور کوئٹہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔