یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ 5 فروری کومنعقد ہوگا

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:29

یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ 5 فروری کومنعقد ہوگا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ5 فروری کو شروع ہوگا ،رواں سال میں 12بوائز اور 3گرلز کے ٹورنامنٹ منعقد کئے جائینگے جبکہ مارچ میں امپائرنگ اور کوچز رفریشر زکورس کا انعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی ااجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ کراچی کی کلبوں کی رجسٹریشن 20سے 30جنوری تک ہوگی ،2020 کی سرگرمیوں کا اغاز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :