Live Updates

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزراکی گورنرہاس میں ملاقات

وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:29

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزراکی گورنرہاس میں ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور، وفاقی وزراء پرویز خٹک، اسد عمر، پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور حلیم عادل شیخ نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے، صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات