عقیل خان اور مزمل مرتضی نے پانچویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:33

عقیل خان اور مزمل مرتضی نے پانچویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) عقیل خان اور مزمل مرتضی نے پانچویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ہفتہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پی ٹی ایف میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں مزمل مرتضی نے محمد شعیب کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں عقیل خان ، محمد عابد کو 3-6، 6-4 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے۔ مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں محمد عابد اور وقاص ملک نے مدثر مرتضی اور محمد شعیب کو 6-3، 3-6 اور 10-6 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں عقیل خان اور مزمل مرتضی نے احمد چوہدری اور برکت اللہ کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے حامد اصرار، دوسرے سیمی فائنل میں سبحان سالک نے ہشیش کمار کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔

بوائز انڈر 14 میں بلال عاصم اور حیدر علی رضوان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اسی طرح بوائز انڈر 14 ڈبلز میں محمد حذیفہ اور حامد اصرار اور احمد بلال اور بلال عاصم بھی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ انڈر 12 بوائز اور گرلز کے سیمی فائنل مقابلوں میں حمزہ رومان اور حسنین علی رضوان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ بوائز گرلز انڈر 10 سیمی فائنل مقابلوں میں محمد حسن عثمان اور حمزہ علی رضوان نے بھی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سینئرز 45 مقابلوں میں رشید ملک اور حمید الحق نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :