12ویں جوبلی انشورنس انڈر 21 نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں دوسرے روز بھی متعدد میچوں کا فیصلہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:33

12ویں جوبلی انشورنس انڈر 21 نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں دوسرے روز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) 12ویں جوبلی انشورنس انڈر 21 نیشنل جونیئر سنوکر چیمپئن شپ میں دوسرے روز بھی متعدد میچوں کا فیصلہ ہوا۔ ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے میچوں میں پنجاب کے محمد عمر خان نے بلوچستان کے علی حیدر کو 3-0، پنجاب کے محمد عثمان نے خیبرپختونخوا کے ہارون سرفراز کو 3-1، پنجاب کے محمد احمد نے پنجاب ہی کے فرحان مجید کو 3-1، خیبرپختونخوا کے شیخ احمد نے بلوچستان کے ذوالفقار علی کو 3-0، پنجاب کے حارث طاہر نے پنجاب ہی کے احسن رمضان کو 3-0، خیبرپختونخوا کے سجاد عبداللہ نے خیبرپختونخوا ہی کے محمد ابرار کو 3-2، پنجاب کے محمد نسیم اختر نے سندھ کے عمر جنید کو 3-0، پنجاب کے عمر فاروق نے بلوچستان کے زاہد خان کو 3-0، پنجاب کے شیخ محمد مدثر نے خیبرپختونخوا کے اسامہ نواز خان کو 3-1، سندھ کے اریج ارسلان نے سندھ کے اکرم شمس کو 3-0، سندھ کے شہریار خان نے بلوچستان کے عارف حسین کو 3-0، خیبرپختونخوا کے کامران نے پنجاب کے محمد شہریار عباس کو 3-2، اسلام آباد کے عمران خان نے خیبرپختونخوا کے ہارون سرفراز کو 3-1، پنجاب کے محمد عمر خان نے پنجاب کے محمد عثمان کو 3-0، سندھ کے محمد سالک نے بلوچستان کے ذوالفقار علی کو 3-0 جبکہ پنجاب کے فرحان مجید نے خیبرپختونخوا کے شیخ احمد کو 3-0 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفالی کر لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو مزید 16میچز کھیلے جائیں گے۔