زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:00

زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ (کل) شروع ہوگا
ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) زمبابوے اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) اتوار سے ہرارے میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم شان ولیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کی قیادت کے فرائض دیمتھ کرونارتنے انجام دیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 27 سے 31 جنوری تک ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :