Live Updates

پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان کی جانب سے سندھ کے وزرا پر لگائے ہوئے الزامات پر جڈیشل کمیشن بنایا جائے، حلیم عادل شیخ

ہفتہ 18 جنوری 2020 19:45

پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان کی جانب سے سندھ کے وزرا پر لگائے ہوئے الزامات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان نے کچھ کلین شیو وزرا پر الزامات لگائے ہیں۔ عوام وزا کی رپورٹس پر پریشان ہے کس طرح وزا ایسے کام کرتے ہیں رپورٹس میں کوئی وزیر ڈاکوئوں کا سرپرست ہے تو کوئی منشیات فروشوں سرخنا بنا ہوا ہے۔

ہم نہیں کہتے کے الزامات درست ہوں وہ بھی ہمارے پارلیامینٹریں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ جن وزرا کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے تو وہ الزامات کی جڈیشل تحقیقات کروائیں۔ ڈاکٹر رضوان کے الزامات پر جڈیشل کمیشن بنایا جائے یا رینجرس کی سربراہی میں پولیس و دیگر محکموں اداروں سے انکوائری کرائی جائے تاکہ الزامات درست یا غلط ثابت ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا پولیس رپورٹس پر تو سندھ حکومت کو اعتماد نہیں اس کی انکوائری نہیں ہوسکتی۔

چنیسر گوٹھ منشیات کاروبار سمیت کچے کے ڈاکوئوں پر تحقیقات کرائی جائیکون سرپرست ہے اور کس نے عوام کے حقوق کا تحفظ کا حلف لینے کے بعد بھی ایسیکام کرے ہیں۔ ہم عوام کے نمائندہ ہیں ہماری ذمہ داری ہے ہم سندھ حکومت کی کارکردگی پر روزانہ چارج شیٹ پیش کریں گے۔ صحت، تعلیم، بلدیات، سمیت تمام محکموں میں کرپشن جو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کوئی نہیں ہٹا رہا کلیم امام ہی آئی جی کی سیٹ پر کام کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات