اوپینین میکرز اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) اوپینین میکرز اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اوپینین میکرز اور نیشنل پریس کلب کے فری میڈیکل کیمپ میں بی ویل ہسپتال بلیو ایریا اسلام آبادکے ماہر اور سینئر ڈاکٹروں ڈاکٹر طاہرہ بتول ، ڈاکٹر شازیہ شرف ، ڈاکٹر غزالہ ممتاز، ڈاکٹر ابرار غوری ، ڈاکٹر قیصر اور دیگر گائنی، امراض قلب، ڈینٹل سرجن ، ماہر نفسیات ،میڈیکل اسپیشلسٹ سمیت مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں نے صحافیوں ، ان کے اہلخانہ اور بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے تحقیقی رپورٹ بھی تیار کی گئی ، تھنک ٹینک ادارے اوپینین میکرز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چیک اپ کرانے والے 93 فیصد سے زائد صحافی ذہنی دباو، بلڈ پریشر ، ہائپر ٹینشن ڈپریشن ، شوگر اور دیگر امراض کا شکار پائے گئے جبکہ صحافیوں کے 70 فیصد بچوں میں خوف ، تشدد ، محرومی اور نفسیاتی دباو کے اثرات پائے گئے ،اوپینین میکرز کی تحقیقاتی رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ صحافی روز مرہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ہنسنے ، قہقے لگانے ، دوستوں کے ساتھ آزادانہ ماحول میں گپ شپ کرنے،کتابوں کے مطالعے اورفلمیں دیکھنے اور سیرو سیاحت کیلئے وقت نکالیں ،اوپینین میکرز کی تحقیقاتی رپورٹ میں صحافیوں کوکہا گیا کہ اپنے بچوں کو کچھ وقت دینے کی طرف توجہ دیں اور بچوں کو جرائم پرمبنی ویڈیو گیمز ، خوف دلانے والی فلموں اور ڈراموں سے بچائیں اور بچوں کو آوٹ ڈور گیمز کی طرف راغب کریں جس سے ان کی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں لیکن ان کی دوستیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے طبی معائنے کے بعد اوپینین میکرز کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :