ثانیہ نشتر کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز سے کراچی میں کھلی کچہری

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:09

ثانیہ نشتر کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز سے کراچی میں کھلی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کی ملیر آمد اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز سے کراچی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں مستحقیں عورتوں کی بڑی تعداد موجود تھیں۔ثانیہ نشتر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت کے لئے آپ لوگ بہت اہم ہیں۔ آپ لوگوں سے آپ کے مسائل سننا اہم ہے جس سے ہمیں آپ لوگوں کے مسئل میں آسانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

مجھے اس عہدے کے لئے اس لئے منتخب کیا گیا ہے تاکہ میں آپ لوگوں کے لئے کچھ کر سکوں۔ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ غریب اور حقدار لوگوں کے لئے اقدامات کئیے جائیں اور ان کے وظیفے کی رقم میں اضافہ کیا جارہا ہے جو کہ پہلے پانچ ہزار ملتے تھے اب چھ ہزار ملیں گے۔

(جاری ہے)

ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم مستحق لوگوں کو بالکل نہیں نکال رہے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھ ہزار کی رقم قسطوں میں دیں اور ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں دو ہزار ملیں گے۔

ہر بہن کا ایک بینک اکائونٹ بھی ہوگا۔ اس بینک اکائونٹ کے لیے خاص اقدامات کئے ہیں۔ اب خواتین اے ٹی ایم کے ذریعے بھی پیسے لے سکتی ہیں۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ میں برقعہ پہن کر اکثر بینیفشریز کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں نکلتی ہوں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ اب کرپشن پر خاص کریک ڈان ہوگا۔ گریڈ سترہ کے چار افسران کل سسپینڈ ہوئے ہیں۔

بی آئی ایس پی میں ایک لاکھ چالیس ہزار سرکاری ملازم بینفشری بنے ہوئے تھے۔ گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے۔ اس میں پاکستان پوسٹ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ اسی دن سے ہم نے کارروائی کا آغاز کردیا تھا۔ ملوث افراد کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیں گے۔ دیگر صوبوں اور محکمہ کے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خلاف ان کے صوبائی حکومتیں کاروائی کریں گی۔

تمام صوبائی ملازمین کی فہرست صوبوں کے چیف سیکرٹری کو بھیج دی ہیں۔گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے لوگ بھی شامل تھے۔ گذشتہ روز بی آئی ایس پی سے گریڈ17کیچار افسر کو نکالا ہے، چار لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرادیے ہیں، دو مزید افسران کی انکوائیری جاری ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم دن رات کوشش کررہے ہیں۔ مجھے آپ سب کی مدد کی ضرورت ہے ہم احساس پروگرام میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف پروگرام کر رہے ہیں۔

ہمارا ہدف ہے کہ کفالت پروگرام جو غریب خواتین لیے ہو، یہ کفالت پروگرام آگے چل کر ان خواتین کو بہت فائدہ دے گا۔ ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہمارے لئیے غریب خواتین اہم ہیں۔ ہم آپ کے مسائل سننا چاہتے ہیں کیونکہ اسطرح ہر پروگرام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیداکرنا ہمارا مقصد ہے۔اللہ پاک جس کو ذمہ داری دیتا ہے وہ بہتر ہی ہوتا ہے۔

اس لئے وزیراعظم کی خاص ہدایت ہے کہ جوپسماندہ علاقوں کے لوگ ہیں ان کی مدد کی جائے۔ پہلے مستحق کو پتہ نہیں ہوتا تھا کہ پیسے کب آنے ہیں۔ اب وہ معلومات رکھ سکیں گے۔ اب انگوٹھا لگانے سے مستحق عورت کا بینک اکائونٹ کھل جائے گا اور جوعورت بچت کرنا چاہے کرسکے گی۔ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا کہ وزیر اعظم دن رات کوشش کررہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ غریب اور حقدار لوگوں کے لئے اقدامات لیں اور وظیفے کی رقم میں اضافہ کریں۔ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا مقصود ہے۔