اسرائیلی فوج کی وادی اردن میں مشقیں، فلسطینی گھروں سے بے دخل

ان مشقوں میں ٹینکوں و دیگر بھاری جنگی آلات کا استعمال کیا جا رہا ہی:کارکن انسانی حقوق

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:26

اسرائیلی فوج کی وادی اردن میں مشقیں، فلسطینی گھروں سے بے دخل
وادی اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) اسرائیلی فوج نے وادی اردن کی المالح وادی میں فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں ،جن میں اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگی مشقوں کی آڑ میں المالح میں فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔خبر رساںادار ے کے مطابق اسرائیلی فوج نے خلعہ اجمیع، خلہ البد، خربہ الشق، خربہ سمرہ اور دیگر مقامات پرمشقیں شروع کی ہیں۔انسانی حقوق کے کارکن عارف دراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مشقیں کئی روز سے جاری ہیں اور مشقوں کے دوران ٹینکوں اور دیگر بھاری جنگی آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :