گوگل 10 کھرب ڈالر مالیت کی امریکی کمپنیوں میں شامل

ہفتہ 18 جنوری 2020 20:31

گوگل 10 کھرب ڈالر مالیت کی امریکی کمپنیوں میں شامل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی بنیادی کمپنی الفا بیٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں 10 کھرب ڈالر مالیت والی امریکہ کی چوتھی کمپنی بن گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سٹاک مارکیٹس میں الفا بیٹ کے حصص کی قیمتوں میں گزشتہ 3ماہ کے دوران 17 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد کمپنی حصص رکھنے والے سرمایہ کاروں کی چاندی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کی بنیادی کمپنی الفا بیٹ کو دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو سرچ انجن گوگل کے علاوہ یو ٹیوب، جی میل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی بھی ملکیت رکھتی ہے۔امریکی حصص مارکیٹ میں مائیکرو سافٹ، امیزون اور ایپل دیگر تین کمپنیاں ہیں جو 10 کھرب ڈالر کی سطح تک پہنچ چکی ہیں۔امریکی سٹاک مارکیٹ کے ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں کمپنی کے حصص میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق الفا بیٹ کے حصص سٹاک مارکیٹ کی ان بڑی کمپنیوں کی درجہ بندی میں شامل ہیں۔ جس میں حصص کا کاروبار کرنیوالے سرمایہ کار بھاری منافع تو کماتے ہیں تاہم اچانک منفی رجحان کے باعث بڑے نقصان کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔