کراچی،چوہدری سرور ، پرویز خٹک ، اسد عمرجہانگیر ترین اور حلیم عادل شیخ کی گورنرہاؤس میں ملاقات

وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:20

کراچی،چوہدری  سرور ، پرویز خٹک ، اسد عمرجہانگیر ترین اور حلیم عادل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور ،وفاقی وزراء پرویز خٹک ، اسد عمر ،پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور حلیم عادل شیخ کی گورنرہاؤس میں ملاقات،ملاقات میں وفاق کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس موقع پر صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت وفاق ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی یکساں ترقی کے وڑن پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے۔