ترک ہیکرز کا یونانی پارلیمنٹ، وزارت امورخارجہ،قتصادیات اور اسٹاک ایکسچینج کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کرنے کا دعوی

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:25

ترک ہیکرز کا یونانی پارلیمنٹ، وزارت امورخارجہ،قتصادیات اور اسٹاک ..
ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) ترک ہیکرز نے گزشتہ روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یونانی پارلیمنٹ، وزارت امورخارجہ اور اقتصادیات کے ساتھ ساتھ ملک کی اسٹاک ایکسچینج کی آفیشل ویب سائٹس کو 90منٹ سے زائد تک ہائی جیک کیے رکھا ۔ اپنے فیس بک پیج پر ہیکرز گروپ انقانیفرلر ٹم نے یہ کہتے ہوئے اپنی اس کارروائی کو جواز بخشا ہے کہ یونان بحیرہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کو دھمکا رہا ہے اور وہ لیبیا پر کانفرنس کے معاملے پر دھمکیاں دے رہا ہے ۔

ہیکنگ کا عمل اس وقت سامنے آیا جب لیبیئن فوج کے مرد آہن خلیفہ ہفتار نے ایتھنز میں مذاکرات کیے ہیں جو کہ برلن میں ہونیوالی امن کانفرنس سے دو روز قبل سامنے آئے ہیں، جس میں وہ اور طرابلس کی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ فیاض السراج کی شرکت متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

انقرہ سراج حکومت کی فوجی حمایت کررہا ہے اور ہفتار کی فورسز کی جانب سے حملوں کو روکنے میں مدد کے لئے لیبیا میں فوج بھیجنے اعلان کرچکا ہے ۔

یونانی حکومت کوبرلن میں کانفرنس کے لئے مدعو نہیں کیا گیا ہے جس کا مقصد لیبیا میں اقوام متحدہ کے تحت امن عمل کی شروعات کرنا ہے ، تاہم کانفرنس سے دو روز قبل یونانی وزیراعظم کائیریا کوس متسوتاکس نے ہفتار کیساتھ ملاقات کی ہے جن پر انہوں نے زور دیا ہے کہ وہ برلن میں تعمیری موقف پر قائم رہیں ۔