2019’’میری زندگی کامشکل ترین سال تھا‘‘،جاپانی ٹینس سٹار ناؤمواساکا

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:32

2019’’میری زندگی کامشکل ترین سال تھا‘‘،جاپانی ٹینس سٹار  ناؤمواساکا
ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) آسٹریلین اوپن کی دفاعی چیمپئن ناؤمواساکا نے ہفتے کے روز کہاہے کہ سال 2019’’میری زندگی کامشکل ترین سال تھا‘‘،جاپانی ٹینس سٹار نے یہ بیان متعددکوچ تبدیل کرنے اورفارم میں بڑی حد تک کمی کاسامناکرنے کے بعددیاہے ۔ بائیس سالہ کھلاڑی نے گزشتہ برس کاآغاززبردست اندازسے کیاتھاانہوںنے ملبورن میں مسلسل گرینڈسلام ٹائٹل جیتے اورعالمی رینکنگ نے پہلی پوزیشنزپرپہنچ گئیں۔

تاہم اس کے بعدوہ رولینڈگیروس سے تیسرے اورومبلڈن سے پہلے مرحلے میں باہرہوگئیں ،اوریوایس اوپن کے ٹائٹل کاان کادفاع اسی طرح ناکام ہوگیا۔ جاپانی کھلاڑی اپنے آبائی شہراوساکامیں دوبارہ فارم میں آئی اورانہوںنے بیجنگ اورموسم خزاں میں ٹائٹل جیتے ،اس کے بعددسمبرمیں بلجیئم کے وم فیسیٹے کواپناکوچ بنایا،جوایک برس سے کم عرصے میں ان کے چوتھے کوچ بن گئے ۔

(جاری ہے)

عالمی نمبرتین جوملبورن میں اپنے افتتاحی مقابلے میں جمہوریہ چیک کی میری بوزکوواکاسامناکریں گی ،نے کہاہے کہ وہ بارہ برس پہلے کے مقابلے میں اس وقت بہترفارم میں ہیں اوروہ اچھی ٹینس کھیل رہی ہے ۔ اوساکانے مزیدکہاکہ لیکن ایمانداری سے گزشتہ سال میری زندگی کامشکل ترین سال تھا،اوراب میں امیدکرتی ہوں کہ بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :