مارچ سے موجودہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف پنجاب سے اپنی تحریک کا آغاز دوبارہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:40

مارچ سے موجودہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف پنجاب سے اپنی تحریک کا آغاز ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) مارچ سے موجودہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف پنجاب سے اپنی تحریک کا آغاز دوبارہ کریں گے۔ یہ بات جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ضیاء الحق چودھری کی قیادت میں ایک وفد سے باتیں کر تے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہم مہنگائی بے روز گاری کے خلاف اپنی تحریک کا آغاز کریں گے ہم اس جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے لہذا اس حکومت کے خلاف ایک مرتبہ مارچ سے پنجاب سے اپنی تحریک کا آغاز دوبارہ کریں کریں گے انھوں نے کہا کہ اس وقت جمعیت علماء اسلام ہی واحد جماعت ہے جو حکمرانوں کوبے نقاب کر رہی ہے ہم نے ہمیشہ ملک میں آئیں کی بالادستی کی بات کی ہے موجودہ حکومت کے دور میں ہم بین الاقوامی سطح پر تنہا کھڑے ہیں اپنے دوستوں کی کریشن کو چھاپنے کے لئیے نیب قوانین کو تبدیل کیاگیا کہاں ہیں بے روز گاروں کے لئیے نوکریاں دینے والے آج تک کتنے بے روز گاروں کو نوکریاں دی گیئں الٹا انھوں نے ملک میں بے روز گاری میں اضافہ کیا بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا جس سے غریب کے لئیے اپنی دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گئی ہے اس حکومت سے کاروباری کسان مزدور سب پریشان نظر آتے ہیں انشائاللہ ہم ان نا اہل حکمران ٹولے سے جلد قوم آزاد کروا لیں گے وہ وقت دور نہیں جب یہ نااہل حکمران ٹولہ انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہو گا ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل یہ ہے کہ اس جعلی اسمبلی کو فی الفور فارغ کر کے نئے الیکشن کرواے جائیں۔