رانا ثناء اللہ قیا دت کے باہر بھا گنے کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، فردوس عاشق اعوان

میاں صاحب تندرست ہیں تو ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں،ٹوئٹ

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:40

رانا ثناء اللہ قیا دت کے باہر بھا گنے کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ قیا دت کے باہر بھا گنے کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو یٹر پر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ن لیگی قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر رانا ثناء اللہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر اسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں، ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں۔

انہو ںنے کہا کہ رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم انتخابات کرائیں، آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پاؤں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے، جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رانا ثنا حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکہ دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے۔