ایم کیو ایم نشان عبرت بن گئی ہے،فاروق ستار

ہفتہ 18 جنوری 2020 21:43

ایم کیو ایم نشان عبرت بن گئی ہے،فاروق ستار
،کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نشان عبرت بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست کی اشتعال انگیز تقاریر کے واقعے کے بعد رابطہ کمیٹی پاکستان کو قائم کیا تھا،جس کے بعد ایم کیو ایم میں بگاڑ اور خرابیوں کو دور کرنے کا آغاز ہوا تھا،مایوس اور ناراض لوگ واپس آرہے تھے مگر پارٹی کے وڈیروں نے ایسا نہیں ہونے دیا، فاروق ستار نے کہا کہ پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی اور پھر رکنیت معطل کی، آج یہ پارٹی نشان عبرت بن گئی ہے ایک وزیر وزارت کے مزے لے رہا ہے اور ایک کو مستعفی کروایا گیا ہے۔#