لاہور، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس

پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کہ خصوصی عدالتوں کے ججز کی کاردگی رپورٹ پیش، اطمینان کا اظہار

ہفتہ 18 جنوری 2020 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج منظور احمد ملک کی زیر صدارت ہفتے کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ ، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد قاسم خان کی ،ہوم سیکرٹری ،آئی جی پنجاب ،آئی جیل خانہ جات ،پنجاب بھر کے آر پی آوز ،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کہ خصوصی عدالتوں کے ججز کی کاردگی رپورٹ پیش کی گئی جس پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ۔ اجلاس میں پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کے خلاف چالان بروقت عدالتوں میں جمع کرائے جائیں ، سنگین نوعیت کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ جسٹس منظور احمد ملک نے پولیس افسران کو ہدا یت کیپنجاب بھر میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،گواہان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مقدمات کے گواہان کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایات کے اجراء ساتھ ساتھ مقدمات کے بروقت فیصلے کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئی