لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کی رجسٹریشن کا کام مکمل کرلیا گیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاء کی رجسٹریشن کا کام مکمل کرلیا ہے۔ ہفتے کے روز وکلاء کی رجسٹریشن کا آخری دن تھا جبکہ سینکڑوں وکلاء نے اپنے لائسنس دکھا کر بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کروائی۔

(جاری ہے)

جن میں لاء کرنیوالے پولیس افسران بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بار نے اعلان کر رکھا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وہی وکلاء ووٹ کے حقدار ہونگے۔ جو اپنی بائیومیٹرک تصدیق کروائیں گی