Live Updates

کروٹ ڈیم اور کروٹ پاور پلانٹ کی تعمیر،سی ایس آر کے اعلی وفد کا صداقت علی عباسی کی قیادت میں منصوبے کا دورہ

کمپنی کی طرف سے ڈپٹی سی ای او سمیت دیگر عملے کی شرکت، وفد کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) کروٹ ڈیم اور کروٹ پاور پلانٹ کی تعمیر کے لئے ہفتہ کے روزسی ایس آر کے اعلی ترین وفد نے تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدروقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی کی قیادت میں منصوبے کا دورہ کیاوفد میں ایم پی اے پی پی سات راجہ صغیر،کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)محمد محمود،چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضی، سابق صدر تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید،بریگیڈیئر جاوید ستی،اے سی کہوٹہ اور ڈی ایف او فاریسٹ کہوٹہ بھی موجود تھے جبکہ کمپنی کی طرف سے ڈپٹی سی ای او سمیت دیگر عملے نے شرکت کی وفد کو کروٹ ڈیم کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس حوالے سے کروٹ ڈیم کی انتظامیہ کے حوالے سے سی ایس آر کارپوریٹ سوشل ذمہ داری کے معاہدے کی شق پر بات کی گئی اور اس پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا سی ایس آر کے معاہدے میں تاخیر کی جو کمی ہے اس کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اس موقع پر متاثرین زمین کو ایم این اے کی طرف سے معاوضہ ادائیگی جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ علاقے میں بی ایچ یو کی فعالی کے علاوہ کروٹ ڈیم سے ملحقہ سڑکوں کو بھی بہتر کرنے کا اتفاق رائے ہوا کروٹ ڈیم کے جو براہ راست متاثرین ہیں انکو متعلقہ ملازمت پر پہلے ترجیح دی جائے گی جبکہ دوسری ترجیح کروٹ ڈیم کے 5کلومیٹر کے ایریا میں رہنے والے لوگوں کو دی جائے گی اس کے علاوہ تحصیل کہوٹہ اور ضلع راولپنڈی کے لوگوں کو بھی یکے بعد دیگرے ملازمتیں دی جائیں گی منصوبے کے حوالے سے متاثرین زمین کے مساہل حل کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو ترجیح بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کریں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات