ٹرمپ ایران سے محدود جنگ کی کوشش کر رہے ہیں ، رابرٹ فورڈ

اتوار 19 جنوری 2020 09:55

ٹرمپ ایران سے محدود جنگ کی کوشش کر رہے ہیں ، رابرٹ فورڈ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) شام اور الجزائر میں امریکہ کے سابق سفیر رابرٹ فورڈ کا کہنا ہے کہ امریکی معاشرہ اور حکومت، ایران امریکہ کشیدگی کے بارے میں دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الشرق الاوسط میں شائع اپنے کالم میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ محدود جھڑپ کے درپے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام طبقات نے صدر ٹرمپ کے جلدبازی اور بغیر سوچے سمجھے فیصلے کی وجہ سے ان کی مذمت کی۔رابرٹ فورڈ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اور ان کی پارٹی کو ایران کے ساتھ کشیدگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر امریکی مشرق وسطی میں ایک اور بڑی جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :