اسلام آباد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں سے بھی آگے

گزشتہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 ویں نمبر پر موجود تھا، رینکنگ میں ترقی کرکے کہ اب یہ شہر301 ویں نمبر پر موجود ہے، شہر اقتدار نے سڈنی، برلن، ماسکو، شنگھائی، لندن اور پیرس کو پیچھے چھوڑ دیا: رپورٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 19 جنوری 2020 11:27

اسلام آباد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں سے بھی آگے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 جنوری 2020) : اسلام آباد دنیا کے ترقی یافتہ شہروں سے بھی آگے، تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرائم انڈیکس نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 ویں نمبر پر موجود تھا، رینکنگ میں 69 درجے ترقی کرکے کہ اب یہ شہر301 ویں نمبر پر موجود ہے، شہر اقتدار نے سڈنی، برلن، ماسکو، شنگھائی، لندن اور پیرس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 تک پہنچ گیا ہے جو کہ گزشتہ سال میں 32.88 فیصد تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی آئی جی ہزارہ مظہرالحق کا خیل نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں مقیم ہزارہ کے صحافیوں نے معاشرہ سے جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، موجودہ وقت میں معاشرہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے بڑا کریک ڈائون کر کے مختلف اضلاع سے 680 بڑے منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے، شہر کے ساتھ دیہی علاقوں کیلئے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہیں، صحافیوںاور عوام کے تعاون کے ساتھ پولیس معاشرہ میں امن و امان قائم رکھنے میں کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز اسلام آباد میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ وفد میں ہزارہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر تیمور خان جدون، صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار، سینئر صحافی ملک یاسر نذر، نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر عادل تنولی، شہزاد ملک، لقمان شاہ، حسین چوہدری اور دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہزارہ کے صحافی برادری بھی جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ بھرپور کر رہی ہے، ہزارہ میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشی کے خاتمہ میں صحافی برادری کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے، اسلام آباد میں مقیم ہزارہ کی صحافتی برادری کا کردار ہمیشہ سے مثبت رہا ہے، ہزارہ کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے جس کی بدولت جرائم کے خاتمہ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔