پاکستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال

بلوچستان میں آج بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، بارش برسانے والا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے: پی ڈی ایم اے

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 19 جنوری 2020 11:37

پاکستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال
کوئٹہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 جنوری 2020) : پاکستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال، بلوچستان میں آج بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، بارش برسانے والا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان، تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چمن، کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور مستونگ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان میں آج بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹرانسپورٹرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اس سے قبل پنجاب میں بھی لاہور سمیت کئی علاقوں میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں موٹروے ترجمان نے بتایا تھا کہ شدید دھند کے باعث موٹروے ایم۔

2 لاہور سے خانقاہ ڈوگراں،موٹروے ایم۔ 3لاہور سے درخانہ، ایم۔3 گوجرہ سے شام کوٹ سمیت موٹروے کے متعدد سیکشن عارضی طور پر بند کر دیئے گئے تھے۔ قومی شاہراہ پر ٹھوکر ، موہلنوال، مانگا منڈی ، پھولنگر، جمبر، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ ، میر داد مافی، چونیاں، چیچہ وطنی،کسوال، اقبال نگر اور ملحقہ علاقے شدید دھند کے لپیٹ میں تھے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاژر ہو رہی تھی۔

موٹر وے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی تھی کہ قومی شاہراہوں پر پھیلی دھند کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تیز رفتاری سے گریز کرتے ہوئے اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہری سفر سے قبل معلومات کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔ اب یہ خبرسامنے آئی ہے کہ بلوچستان میں آج بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔