وزیرآباد میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی طلب

وزیرآباد میں ریلوے اسٹیشن کے لکڑی کے گودام میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی کے جوان بھی پہنچ گئے

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 19 جنوری 2020 11:49

وزیرآباد میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی طلب
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 جنوری 2020) : وزیرآباد میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی طلب، تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں ریلوے اسٹیشن کے لکڑی کے گودام میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی کے جوان بھی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم ابھی بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ریسکیو نے آگ کو قابو کرنے کے لیے دیگر اضلاع سے بھی گاڑیاں طلب کر لی ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی کے جوان بھی پہنچ گئے، انھوں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کا آپریشن کا شروع کر دیا۔ 

متعلقہ عنوان :