گوجرانوالہ میں انوکھی شادی

شادی میں ڈالرز کی بارش کی گئی، بینڈ باجے والے سب کچھ چھوڑ کر ڈالرز لوٹنے لگے، دولہے کا اپنے دوستوں کا شکریہ ادا

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 19 جنوری 2020 15:14

گوجرانوالہ میں انوکھی شادی
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 جنوری 2020) : گوجرانوالہ میں انوکھی شادی،شادی میں ڈالرز کی بارش کی گئی، بینڈ باجے والے سب کچھ چھوڑ کر ڈالرز لوٹنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک شادی کے دوران دولہے پر ڈالرز اور پاکستانی روپے نچھا ور کر دیے گئے۔ دلہے والوں نے بینڈ باجے والوں کو ایسا کرنے سے روکا اور کہا کہ آپکو پیسے دیے گئے ہیں اور بعد ازاں بھی آپ کو رقم ادا کر دی جائیگی جس پر انھوں نے ایک نہ سنی اور رقم لوٹنے میں مصروف عمل رہے۔

اس پر دولہے کا کہنا تھا کہ یہ اسکی فرفائش تھی اور اسکے کہنے پرہی اسکے دوستوں نے ایسا کیا اور وہ اس اقدام پر اپنے دوستوں کو بہت زیادہ شکر گزار ہے۔
اس سے قبل بھی ایک اور واقعہ پیش آیا تھاجب ڈی جی خان، بارات میں پیسوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون کی بارش کر دی تھی۔

(جاری ہے)

پہلے خوب دیر تک نوٹ باراتیوں کی طرف اچھالے گئے، کچھ دیر موبائل فونز کی بھی بارش کی گئی تھی۔

دولہے کے بھائیوں نے تقریباََ آدھے گھنٹے تک نوٹوں اور موبائل فونز کی بارش کی۔ پہلے کچھ دیر باراتیوں کی طرف صرف اور صرف پیسے پھینکے گئے، لیکن کچھ دیر بعد دولہے کے بھائیوں کی جانب سے باراتیوں کی جانب موبائل فونز کی بھی بارش کر دی گئی۔آپ نے ا س سے قبل بارات میں پیسوں کی نمائش دیکھی ہو گی لیکن پنجاب کے شہر ڈی جی خان میں پیش آنے والا یہ واقع جہاں باراتیوں نے دولت کی نمائش کے لئے کچھ اور نہیں، بلکہ موبائل فونر کی نمائش کر ڈالی تھی ۔

باراتیوں کی جانب ایک بڑی تعداد میں موبائل فون پھینکے گئے۔تفصیلات کے مطابق جب موبائل فونز کی بارش کی گئی تو باراتیوں سمیت راہ گیر بھی بس کے ارد گرد جمع ہو گئے اور پیسے اور موبائل فون پکڑنے کی کوشش میں لگ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح لوگوں نے بس کو اپنے دائرہ میں لے لیا تھا اور کس قدر دولہے کے بھائیوں کی جانب سے دولت کی نمائش کی گئی تھی۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہے کے بھائیوں نے پہلے صرف اور صرف پیسے کی نمائش کی لیکن جیسے ہی کچھ زیادہ لوگ جمع ہوئے تو انہوں نے موبائل فون پھینکنا شروع کر دیئے۔ڈی جی خان میں پیش آنے والے اس واقع نے وہاں کے مقیموں میں حیران کن فضا پیدا کر دی ، کیونکہ اس سے پہلے اس طرح کی پیسوں کی نمائش کہیں دیکھنے کو نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :