ایرانی معاملے میں دھمکیوں اور زور زبردستی کی پالیسی سے کچھ حاصل نہیں گا، جرمن وزیر

اتوار 19 جنوری 2020 16:10

ایرانی معاملے میں دھمکیوں اور زور زبردستی کی پالیسی سے کچھ حاصل نہیں ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ایران کے حوالے سے یورپی پالیسی کی ایک مرتبہ پھر توثیق کی ہے۔ اخبار بلڈ ام زونٹاگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہائیکو ماس نے ایران کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے امریکی پالیسی کو مسترد کیا۔

(جاری ہے)

ان کے بقول دھمکی آمیز رویے اورفوجی کارروائی کے باوجود ایرانی قیادت کی سوچ کا انداز تبدیل نہیں ہوا۔ان کے مطابق اگر کوئی ایرانی عوام کی بہتری چاہتا ہے تو بات چیت منقطع کر کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ جرمن وزیر نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد پر زور دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :