Live Updates

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک صفدر علی کی ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اتوار 19 جنوری 2020 16:11

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ..
لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما ملک صفدر علی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک صفدر علی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ملک صفدرعلی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں،پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نعرے نہیں ،عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 16 ماہ میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور عوام کے لئے ایسے بے مثال فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر کسی صورت نہیں رکے گا، ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح کے لئے اٹھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر طے کرینگے اور نئے پاکستان کی منزل حاصل کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے عوامی خدمت کے ایجنڈے سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر سینئر رہنما تحریک انصاف یو سی 92 میاں نعیم، ماجد احسن، ملک کامران، حاجی گل خان اور محمود احمد و دیگر بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات