(ن) کی قیادت کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے کی تجویز دیدی گئی ‘ ذرائع

عوام کی مشکلات پرموثر آواز سامنے نہ آنے کیوجہ سے پارٹی کیخلاف منفی رائے قائم ہو سکتی ہے

اتوار 19 جنوری 2020 17:25

(ن) کی قیادت کو مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے کی تجویز دیدی گئی ‘ ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عوام کیلئے انتہائی مشکل حالات پیدا ہونے پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے قیادت کو پیغام پہنچایا ہے کہ مہنگائی میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور ایسے حالات میں بطور اپوزیشن جماعت موثر آواز سامنے نہ آنے کی وجہ سے پارٹی کے بارے میں منفی رائے قائم ہوسکتی ہے ۔

حکومت کی پالیسیوں او رمہنگائی کے خلاف فوری طور پر احتجاج شروع کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے قیادت پارٹی عہدیداران کو باضابطہ ہدایات جاری کرے ۔ ذرائع کے مطابق ملک کے موجودہ حالات خصوصاً مہنگائی کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔