Live Updates

جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں

ان لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ عثمان بزدار براہ راست عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، جو بات ق لیگ کررہی ہے وہی فواد چوہدری کررہے ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے: سینئر صحافی صابرشاکر کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 19 جنوری 2020 17:47

جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 جنوری 2020) : جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں، سینئر صحافی صابرشاکر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو تکلیف یہ ہے کہ عثمان بزدار براہ راست عمران خان سے ہدایات لیتے ہیں، جو بات ق لیگ کررہی ہے وہی فواد چوہدری کررہے ہیں اور وزیراعظم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ عثمان بزدار کے خلاف بول رہے ہیں عمران خان انہیں شٹ اپ کال دینے والے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے کور کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کی جانب سے پنجاب کی کارکردگی پر تنقید کی گئی تھی جس پر کہا گیا تھا کہ پنجاب میں عثمان بزدار ڈیلیور نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو مجموعی طور پر پریشر کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں نہ تو سیاسی طور پر ڈیلیور کیا جا رہا ہے اور نہ ہی انتظامی طو ر پر جس کی وجہ سے ہمیں اجتماعی طور پر نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اب لوگوں کی بڑی تعداد ہے جو کہ مایوسی کے سبب ہم سے سوال کر رہی ہے اور ہمارے پاس ڈیلیور کرنے کے علاوہ کوئی چارہ موجود نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ355 ارب ہے جس میں سے ابھی تک صرف 77 ارب ریلز ہوئے ہیں ، بزدار حکومت کی جانب سے اضلاع تک ابھی فنڈز جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے وہاں کوئی کام نہیں ہو رہا۔

واضح رہے کہ کچھ دن سے مسلم لیگ ق کی جانب سے بھی ایسے ہی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس میں ق لیگ کے رہنماوں کی جانب سے بھی یہی کہا گیا ہے کہ ان کو فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے کوئی کا م نہیں ہو رہا اور جب لوگ سوال کرنے آتے ہیں تو ہم لوگ خاموش ہوتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔یاد رہے کہ پنجاب کی کارکردگی پر اب اتحادی جماعتوں کی جانب سے بھی سوال اٹھائے جانے لگے ہیں جس میں فنڈز جاری نہ ہونے کا مسئلہ سرفہرست ہے۔ فواد چوہدری کی تنقید کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے جس میں اضلاع کو جلد از جلد فنڈز جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات