سیالکوٹ 2.4بلین ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ کما کر ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہا ہے،ذرائع آمدروفت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ’’سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘‘کا قیام ناگزیر ہے،ڈپٹی کمشنر

اتوار 19 جنوری 2020 18:20

سیالکوٹ 2.4بلین ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ کما کر ملکی معیشت کی بہتری میں ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) سیالکوٹ 2.4بلین ڈالر کا قیمتی زرِ مبادلہ کما کر ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہا ہے، برآمدات میں اضافہ کیلئے ’’فر ی اکنامک زون‘‘ اورشہریوں کو معیاری میونسپل سہولیات کی فراہمی، پلان اربن لائزیشن، ٹرانسپورٹ اور ذرائع آمدروفت کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے ’’سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘‘کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس بات کا اعلان ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) مستنصر فیروز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کریم بخش، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول رندھاوا، صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ملک اشرف، سابقہ صدر خواجہ مسعود اختر، ماجد رضا بھٹہ، فضل جیلانی،ممبر قیصر بریار،ایم او آئی طاہر شیخ، ایم او پلاننگ سمیرا شفیع، ایکسین پبلک ہیلتھ عبدالوحید، بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیالکوٹ نیوانڈسٹریل ایریا اور سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے وفد نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسا انڈسٹریل زون بنائے جہاں پرٹیکسسز کی شرح کم سے کم ہو اور سرمایہ داروں اور مقامی صنعت کاروں کو سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ عالمی منڈی میں سیالکوٹ میں تیار کی گئی مصنوعات کی مانگ کو پورا کیا جاسکے اور قیمتی زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہاکہ سیالکوٹ کے عوام کو پینے کے صاف پانی، صاف ستھرا ماحول، پارکس کی تعمیر، اربن پلاننگ اور لینڈ یوز سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لانا ناگزیر ہوچکا ہے کیونکہ شہری رقبہ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کیلئے شہر کی آئندہ 40سی50سال کی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :