عوام کی خوشحالی ہماری وژ ن ہے، وزیر اعلی بلوچستان نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،میر عاصم کرد گیلو

اتوار 19 جنوری 2020 19:20

;مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر میر عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی ہماری وژ ن ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے مچھ اور ضلع کچھی میں ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل سے خوشحالی آئیگی بی اے پی عوامی تواقعات پر پورے اتریں گے بلوچستان حکومت روزگار تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پارٹی مچھ کے تحصیل صدرظفر جمالی کی بی اے پی میں شمولیت کیموقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جبکہ اسموقع پر قبائلی شخصیت ملک نصراللہ بنگلزئی عثمان حیدر گمشادزئی ٹکری سلطان سمالانی حاجی محمد رفیق سمالانی امان اللہ قریش وسیم سمالانی سابقہ کونسلر لیاقت رہیسانی فیض اللہ سمالانی نوروز سمالانی ودیگر علاقائی معززین معتبرین بھی موجود تھے نیشنل پارٹی مچھ کے صدر ظفر جمالی نے استعفی دے کر بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ کچھی بولان کے حقیقی لیڈر میر محمد عاصم کرد گیلو ہے جھنوں نے ہمیشہ عوام کی معیارزندگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے ہیں جس سے متاثر ہوکر شمولیت کا فیصلہ کیا باپ پارٹی کے مرکزی سینئر نائب میر محمد عاصم کرد گیلونے ظفرجمالی کو بی اے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور انھوں نے کہا کہ مچھ کے عوام نے ہمیشہ اعتماد سے نوازا ہے عوامی تواقعات اور اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوام کی ترقی و خوشحالی ہماری وڑن ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے تعلیم صحت اور روزگاردینے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے موجودہ دور حکومت میں سرکاری اداروں میں کافی بہتر ی آئی ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر بروقت برف باری سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین میں بسترے راشن ودیگر اشیاء ضرورت کی سامان تقسیم کیے گیے اور ان کے بحالی کو یقینی بنائی گئی انھوں نے کہا کہ پارٹی بلوچستان بھر میں تیزی سے فعال ہورہے ہیں اور لوگ جوق درجوق شامل ہورہے ہیں پریس کانفرنس میں بی اے پی مچھ کے رہنماء عثمان حیدر نے خطاب کیا اور کہا کہ میرعاصم کرد گیلو نے علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھادیے ہیں ان کے تکمیل سے عوام کو درپیش کافی مسائل حل ہوں گے ۔