س* سال2019، وفاقی محتسب نے وفاقی محکموں کیخلاف درج 74 ہزار869 شکایات نمٹائیں

z گذشتہ سال آئی بی کے خلاف895، ایف آئی اے کے خلاف 377 شکایات موصول بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سب سے زیادہ 32421 شکایات اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف9598 شکایات درج ہوئیں، رپورٹ

اتوار 19 جنوری 2020 19:20

"اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2020ء) وفاقی محتسب نے سال2019کے دوران ایف آئی اے و آئی بی سمیت وفاقی محکموں کے خلاف درج 74 ہزار869 شکایات نمٹائیں ،وفاقی محتسب کو گذشتہ سال آئی بی کے خلاف895، ایف آئی اے کے خلاف 377 شکایات موصول ہوئیں جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سب سے زیادہ 32421 شکایات اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف9598 شکایات درج ہوئیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق سال2019 کے دوران وفاقی محتسب کو سرکاری محکموں کے خلاف ملک بھر سے 58 ہزا960شکایات موصول ہوئیں جبکہ اس کے علاوہ سابقہ التوائ کے شکار14099 شکایات بھی منتقل ہوئیں۔وفاقی محتسب نے سال 2019کے دوران وفاقی محکموں کے خلاف درج 74 ہزار869 شکایات نمٹا دیں،نمٹائی گئی شکایات میں سے سال2019 کے دوران درج شدہ60549 کے علاوہ سال 2018سے منتقل شدہ التوائ کے شکار14320 شکایات بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

سال 2019کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سب سے زیادہ32421 شکایات درج ہوئے جس میں سے 32306 شکایات نمٹا دی گئیں۔گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف 9598 شکایات درج ہوئیں جس میں سی8828 شکایات نمٹا دی گئیں۔نادرا کے خلاف3948 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 4115 شکایات نمٹا دی گئیں۔پاکستان پوسٹ آفس کے خلاف3321 شکایات درج ہوئیں جن میں سی5944 شکایات نمٹا دی گئیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خلاف1263 شکایات درج ہوئیں جن میں سی1248 شکایات نمٹا دی گئیں۔پاکستان بیت المال کے خلاف1093 شکایات درج ہوئیں جن میں سی1122 شکایات نمٹا دی۔پاکستان ریلویزکے خلاف965 شکایات درج ہوئیں جن میں سی872 شکایات نمٹا دی۔سٹیٹ لائف کے خلاف 895شکایات درج ہوئیں جن میں سے 867شکایات نمٹا دی گئیں۔آئی بی کے خلاف892 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 753شکایات نمٹا دی گئیں۔

ای او بی آئی کے خلاف705 شکایات درج ہوئیں جن میں سی699 شکایات نمٹا دی گئیں۔بی آئی ایس پی کے خلاف627 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 622شکایات نمٹا دی۔فیڈرل ایمپلائی بینوویلنٹ فنڈ کے خلاف526 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 500شکایات نمٹا دی۔سی ڈی اے کے خلاف 470شکایات درج ہوئیں جن میں سی477 شکایات نمٹا دی گئیں۔این ایچ اے کے خلاف372 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 328شکایات نمٹا دی گئیں۔

ایف آئی اے کے خلاف377 شکایات درج ہوئیں جن میں سی392 شکایات نمٹا دی گئیں۔نیشنل بنک کے خلاف349 شکایات درج ہوئیں جن میں سی339 شکایات نمٹا دی گئیں۔نیشنل سیونگ کے خلاف338 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 334شکایات نمٹا دی گئیں۔پوسٹل لائف انشورنس کے خلاف 305شکایات درج ہوئیں جن میں سی311 شکایات نمٹا دی گئیں۔امیگریشن و پاسپورٹ کے خلاف275 شکایات درج ہوئیں جن میں سے 281شکایات نمٹائیں۔پی ٹی اے کے خلاف 220شکایات درج ہوئے جن میں سی211 شکایات نمٹا دی گئیں۔