Live Updates

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی وسابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ انتقال کرگئے

اتوار 19 جنوری 2020 19:30

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی وسابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ انتقال ..
عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی وسابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید علی مردان شاہ اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ سید علی مردان شاہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی سینکٹروں کی تعداد میں عوام پیپلزپارٹی کے کارکنان گاوں کیلوگ سید علی مردان شاہ کے گاوں کھارڑو سید میں پہنچنا شروع شہر میں سوگ کی فضاوزیر اعلی سندھ سید مراد علیشاہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال مالھی، میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو ، سماجی رہنما سید اشتیاق صحافی سیدعمران شاہ، فصیل ناگوری،سیدقمرالحسن شاہ،سید ریحان شاہ سمیت متعدد سیاسی،سماجی،مذہبی رہنماں کی تعزیت دکھ افسوس کااظہار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق پاکستان کی سیاست بالخصوص سندھ کی سیاست کے ایک اہم نامور شخصیت سید خاندان کے چشم و چراغ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سابق صوبائی وزیر پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے صدر سید علی مردان اپنے گاوں کھارڑو سید میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرمائے گے سید علی مردان شاہ کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی سید علی مردان شاہ کی نماز جنازہ آج رات دس بجے گاں کھارڑو سید میں ادا کی جائے گی سید علی مردان شاہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی شہر میں سوگ کی فضا چھا گی اور لوگ جوق در جوق بڑی تعداد میں سندھ بھر سے سیاسی، سماجی،مذہبی رہنما،صحافی،وکلا،سول سوسائٹی کے رہنما نمازجنازہ میں شرکت کیلیے پہنچنا شروع ہوگئے سید علی مردان شاہ کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی عمرکوٹ شہرسوگ میں بندہوگیا سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالھی میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو ،وغیرہ نے اپنے ایک بیان میں سید علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس اورتعزیت کااظہارکیا ہے سیاسی سماجی شہری سول سوسائٹی کے رہنمائوں اور عوام کا کہناہے کہ سید علی مردان شاہ کی سیاسی سماجی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا سید علی مردان شاہ غریبوں کے ہمدرد اور غریبوں کا دکھ درد محسوس کرنے والی شخصیت اور انتہائی ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات