کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے شروع ہوگا

پیر 20 جنوری 2020 11:24

کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے شروع ہوگا
بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے ارجنٹائن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ایکواڈور اوپن کی جگہ شروع ہوگا جو اسٹڈیو ماریو البرٹو کیمپس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ایونٹ میں میزبان نامور ٹینس سٹار جان اگناسیو لونڈرو مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کے رومن جیبیو اور ارجنٹائن کے آندرس مولٹینی ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ٹورنامنٹ آئوٹ ڈور کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ 3 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 10 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :