فارمرز انشورنس اوپن گالف ٹورنامنٹ 23 جنوری سے امریکا میں شروع ہوگا

پیر 20 جنوری 2020 11:24

فارمرز انشورنس اوپن گالف ٹورنامنٹ 23 جنوری سے امریکا میں شروع ہوگا
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) کنٹری کلب آف ساڈیاگو کے زیر اہتمام فارمرز انشورنس اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 68واں ایڈیشن 23 جنوری سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔

(جاری ہے)

میزبان گالفر ٹائیگرو ووڈ یہ ٹورنامٹ سب سے زیادہ 7 مرتبہ اپنے نام کر چکے ہیں۔ ٹائیگرو ووڈ اس سے قبل 1999ء، 2003ء، 2005ء، 2006ء، 2007ء، 2008ئ اور 2013 میں یہ ایونٹ اپنے نام کر چکے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں برطانوی گالف کھلاڑی جسٹن روز اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنت 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 71 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 23 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :