پیراگوئے کی جیل سے76 خطرناک قیدی فرار

پیر 20 جنوری 2020 11:24

پیراگوئے کی جیل سے76 خطرناک قیدی فرار
اسنسیون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) جنوبی امریکی ملک پیراگوئیکی جیل سے 76 خطرناک قیدی فرار ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی ترجمان ایلینا اینڈرڈا نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیراگوئے کے شہر پیڈرو جوآن کابالیرو میں برازیل کی سرحد کے قریب پیش آیا ، فرار ہونے والے قیدیوں میں 40کا تعلق برازیل اور 36کا پیراگوئے سے ہے جو منشیات فروشی اور اسلحہ کی سمگلنگ میں ملوث گینگ کے رکن تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ غفلت برتنے پر جیل کے وارڈن کو معطل اور درجنوں گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قیدیوں کے فرار ہونے میں استعمال ہونے والی 5 وینز کو پیڈرو جوآن کابالیرو میں جلا دیا گیا جو دارالحکومت اسنسیون کے شمال مشرق سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔