آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغر بی بلو چستان، خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علا قوں، بالائی پنجاب اور اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

پیر 20 جنوری 2020 11:51

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغر بی بلو چستان، خیبر پختو نخوا کے پہاڑی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی، وسطی/ مغربی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا تاہم شمال مغر بی بلو چستان، خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علا قوں، بالائی پنجاب اور اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرف باری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شما لی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔ پیر کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ، استور منفی 16، گو پس منفی13، کالام، پاراچنار منفی 10، بگروٹ منفی 9، دیر، مالام جبہ، قلات منفی 5 اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔