وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 3 کھرب 84 ارب 28کروڑ روپے جاری

پیر 20 جنوری 2020 12:01

وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 3 کھرب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 84 ارب 28کروڑ 26 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 8 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 4 ارب 37 کروڑ، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افرادکی بحالی کے لئے 5 ارب، ایرا کے لئے 2 ارب 3کروڑ 14 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کے لئی12 ارب 84کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئی20 ارب 3 کروڑ، این ایچ اے کے لئے ایک کھرب 10 ارب 79کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئی7 ارب32 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 51 ارب 62 کروڑ85 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئی8کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 2 ارب11کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 3 ارب 35 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لئے 10 ارب14 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 93 کروڑ 16 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 29کروڑ 32 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئی22 کروڑ 94 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئی12کروڑ 48 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئی7 ارب 4 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8 ارب 11کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 6 ارب 8 کروڑ71 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 5کروڑ 85 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 3 ارب ایک کروڑ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئی73کروڑ19 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 20 کروڑ 84 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ 70 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئی22 ارب 68 کروڑ 81 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 5 ارب 95 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 2 ارب 19کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 36 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 6 ارب 4 کروڑ80 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 25 کروڑ 15 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 15 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 26 ارب 69 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئی8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 64کروڑ 18 لاکھ ، فارن افیئرز ڈویژن کے لے ایک کروڑ 99 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئی فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔