کابینہ ڈویژن کے لئے 26 ارب 69 کروڑروپے جاری

پیر 20 جنوری 2020 12:12

کابینہ ڈویژن کے لئے 26 ارب 69 کروڑروپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک لئے 26 ارب 69 کروڑ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 39 ارب 98 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائناکالوجی سنٹر کے قیام کے لئے ایک ارب 26 کروڑ 33 لاکھ، کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے لئے 2 ارب 75 کروڑ ، کراچی میں فلائی اوورز کی تمعیر کے لئے 89 کروڑ 32 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 6 کروڑ 41 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت کے ایم سی کی فائر فائٹنگ کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے 85کروڑ 50 لاکھ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 18 ارب 60کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :