ایف بی آرکسٹمز ریجن (نارتھ)کی چھ ماہ میں ہدف سے 405 ملین ر وپے زیادہ ٹیکس وصولی

پیر 20 جنوری 2020 12:23

ایف بی آرکسٹمز ریجن (نارتھ)کی چھ ماہ میں ہدف سے 405 ملین ر وپے زیادہ ٹیکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے کسٹمز ریجن (نارتھ) نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں کے ہدف سے 405 ملین ر وپے زیادہ ٹیکس وصول کئے ہیں۔ جاری مارلی سال میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران 32 ہزار605 ملین روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے لئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 32,200 ملین روپے مقرر کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کسٹمز ریجن نارتھ کے ٹیکس محصولات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 6964 ملین روپے کے زیادہ ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز (نارتھ) ڈاکٹر آصف محمود جاہ (استارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ ریجن کی ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریجن کے تمام آفیسرز اور سٹاف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 719 ملین روپے یعنی 6 فیصد زائد وصولیاں کی گئی ہیں اور جولائی تادسمبر 2019ء میں 12,044 ملین روپے کے ٹیکس وصول کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 11,325ملین روپے وصول کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :