غنی گلاس کے منافع میں تین ماہ کے دوران 15.54 فیصد اضافہ

پیر 20 جنوری 2020 12:23

غنی گلاس کے منافع میں تین ماہ کے دوران 15.54 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غنی گلاس لمیٹڈ (جی ایچ جی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 15.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2019ء کے دوران غنی گلاس لمیٹڈ نے 580 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران کمپنی کو 502 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران غنی گلاس لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 78 ملین روپے یعنی15.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں اضافہ کے نتیجہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 0.93 روپے کے مقابلہ میں 1.07 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :