آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

پیر 20 جنوری 2020 12:23

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16800کیوسک اور اخرج 16800کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد10600 کیوسک اور اخراج 10600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد16900 کیوسک اور اخراج100کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13600کیوسک اور اخراج 13600کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1482.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.595 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1184.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.395 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :