اداکارہنک آذاریہ کا’’دی سیمپسنز‘‘ سے کنارہ کشی کا اعلان

پیر 20 جنوری 2020 12:42

اداکارہنک آذاریہ کا’’دی سیمپسنز‘‘ سے کنارہ کشی کا اعلان
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) امریکی اداکار ہنک آذاریہ نے اینیمیٹڈ سِٹ کام ’’دی سمپسنز‘‘ سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ اب ’’دی سمپسنز‘‘ کے کردار اًپو میں اپنی آواز کا جادو نہیں جگائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ فیصلہ اپنے کردار کے پُر تعصب کہلائے جانے کے بعد کیا ہے جو کہ ایک ایشیائی دکاندار کا ہے ۔ان کے اس کردار پر متعصب ہونے کے الزامات 2017ء میں ہاری کنڈابولوکی دستاویزی فلم’’دی پرابلم ود اپو‘‘ کی ریلیز کے بعد عائد کیئے گئے ۔ہنک نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک اس کردار کو اب چھوڑ دینا ہی درست رہے گا۔

متعلقہ عنوان :