سماجی کارکن جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

جلیلہ حیدر کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر روکا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 جنوری 2020 12:11

سماجی کارکن جلیلہ حیدر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جنوری 2019ء) ایف آئی اے نے ویمن ڈیمو کریٹک فورم بلوچستان کی صدر اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن جلیلہ حیدر کو لاہور ائیرپورٹ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا ۔ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدرکا نام  واچ لسٹ میں شامل تھا۔لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ڈبلیو ڈی ایف بلوچستان کی صدر اور انسانی حقوق ایکٹوسٹ جلیلہ حیدر کو لاہور ائیرپورٹ پر لندن جانے سے روکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جلیلہ حیدر لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیلہ حیدر کا نام واچ لسٹ میں شامل تھا اور انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر روکا گیا،ایف آئی اے نے جلیلہ حیدر کا بیان ریکارڈ کر کے انہیں گھر واپس جانے کی اجازت دی۔جب کہ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے جلیلہ حیدر کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔معاون خصوصی داخلہ امور شہزاد اکبر نے جلیلہ حیدر کی گرفتاری کو غلط قرار دے دیا ہے۔