عمران خان کوسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل نہیں رہی

سٹیبلشمنٹ عمران خان کے خلاف نہیں ہے مگراب اس نے ہاتھ اٹھا لیا ہے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 20 جنوری 2020 12:14

عمران خان کوسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل نہیں رہی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 جنوری 2020) تجزیہ کارہارون الرشید نے کہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ عمران خان کے خلاف نہیں ہے مگراب اس نے ہاتھ اٹھا لیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ سیاستدانوں نے سمجھداری کا مظاہر ہ نہ کیا تو خدانخواستہ ملک میں مارشل لاء لگ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیراعظم اگر کام پر توجہ دیں تو انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عمران خان کو چاہیے مہنگائی کو ختم کرے اور بجلی چوروں کو پکڑنے پر توجہ دیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ حکومت نے جو بھی اچھا کام کیا میڈیا نے اسے رپورٹ کیا، ان کا کہنا ہے کہ کیا میڈیا نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریر سے کام نہیں چلے گا اب حکومت کو کام کر کے دیکھانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نہ صرف اپوزیشن بلکہ حکومتی حامی بھی اس کے خلاف ہو رہے ہیں۔

تجزیہ کار ہارون رشید نے کہا ہے جب عمران خان کی ہمشیرہ پر الزام لگایا گیا تو میڈیا نے ان کا مقدمہ بھی لڑا تاہم انہوں نے بھی میڈیا پر سنسر شپ لگا دی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ تمام تر مسائل عمران خان کے پیدا کردہ نہیں ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل تجزیہ کارہارون الرشید نے کہا تھا کہ ق لیگ حکومت سے بلکل بیزار ہو چکی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا تھا ق لیگ حکومت سے بلکل بیزار ہو چکی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ کہ اگر اب انکو فنڈز نہ دیے گئے تو فیصلہ کیا جائیگا، پرویز الٰہی نے عمران خان سے کہا کہ میں نے آپکو کب کہا ہے کہ مونس الٰہی کو وزیربنائیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ایک مکالمہ یہ بھی ہوا کہ عمران خان کے ایک وسیم اکرم ہیں لیکن انکی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔