آسٹریلیا ، آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں اپلوکلیپٹیک طوفان ، دن میں اندھیرا چھا گیا

پیر 20 جنوری 2020 13:25

آسٹریلیا ، آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں میں اپلوکلیپٹیک طوفان ، دن میں ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) آسٹریلیا کے آتشزدگی سے متاثرہ علاقوں کو گردوغبار کے طوفان ’’اپلوکلیپٹیک‘‘ نے اپنی لپیٹ میں لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں طوفان کے باعث گرد و غبار پھیلنے سے دن کو اندھیرا چھا گیا۔ دارالحکومت کینبرا میں تیز ہواؤں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کو ڈھانپ لیں ، درختوں اور بجلی کی لائنوں سے دور رہیں۔ طوفان کے باعث مشرقی ساحل پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کوجنوبی شہر میلبورن میں شدید طوفانی بارش ہوئی جس کے بعد ریاست وکٹوریہ کے موسمیاتی حکام نے مزید طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش آتشزدگی پر قابو پانے کے حوالے سے خوش آئند ہے تاہم اس سے نئے خطرات بھی لاحق ہو سکتے ہیں۔ مقامی شہری ایشلی ہل کا کہنا ہے کہ ہم ایسی طوفانی صورتحال کے عادی ہیں تاہم اس بار طوفان ماضی کے مقابلے میں بہت سخت اور اس کی لہر کافی متاثر کن تھی۔ وزیر اعظم ڈینیئل اینڈریوز نے کہا ہے کہ طوفانی بارش سے آگ کا پھیلاؤ رک گیا ہے تاہم لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑکیں کھولنے کے لئے بھاری مشینری چلانے والوں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں آتشزدگی سے اب تک لاکھوں جانور ہلاک، 2 ہزار سے زیادہ مکانات تباہ اور کم از کم 29 انسانی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔