حکومت کی سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری، سب کی تنخواہیں ایک برابر کرنے کا فیصلہ

1 گریڈ سے22گریڈ تک تنخواہوں میں 100 فیصداضافہ ہو گا

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 20 جنوری 2020 12:23

حکومت کی سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری، سب کی تنخواہیں ایک برابر کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20جنوری2020ء) سرکاری ملازمین کے لئے حکومت کی جانب سے خوشخبری کی نوید سنا دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد 1 لاکھ 64ہزار تک اضافہ کیا جائے گا۔جاری کردہ نوٹس کے مطابق گریڈ1 سے لے کر 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ملازمین کے لئے خوشخبری سنائی جانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے بعد ان کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ملازمین کو پیش آنی والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ان کی تنخواہوں میں اضافہ کر کے مشکلات کا حل نکالا جائے گا۔2017 میں ملازمین کی اسکیل کے مطابق جو تنخواہیں رکھی گئی تھیں ابھی تک وہی چل رہی تھیں جس کے بعد اب ان میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 کے ملازمین کیلئے تنخواہ 9 ہزار روپے سے 17 ہزار روپےتک ہو گی، گریڈ 2 کے ملازمین کی تنخواہ 9 ہزار 300 روپےسے 19 ہزار روپے، گریڈ 3 کے ملازمین کی تنخواہ 9 ہزار 610روپے سے 21 ہزار 310 روپے ہوگی۔

گریڈ 4 کے ملازمین کی تنخواہ 9900 روپےسے 23 ہزار 100 روپے، گریڈ 5 کے ملازمین کی تنخواہ 10260 روپے سے 25260 روپے، گریڈ 6 کے ملازمین کی تنخواہ 10620 روپے سے 27240 روپے، گریڈ 7 کے ملازمین کی تنخواہ 10990 روپے سے 29290 روپے، گریڈ 8 کے ملازمین کی تنخواہ 11380 روپےسے 31480 روپے، گریڈ 9 کے ملازمین کی تنخواہ 11770روپے سے 31480 روپے،گریڈ 10 کے ملازمین کی تنخواہ 12160روپے سے 36160روپے کا اضافہ ہوگا۔

گریڈ 11 کے ملازمین کی تنخواہ 12570روپےسے 38970روپے، گریڈ 12 کے ملازمین کی تنخواہ 13320روپے سے 42120روپے، گریڈ 13 کے ملازمین کی تنخواہ 14260روپے سے 45760روپے، گریڈ 14 کے ملازمین کی تنخواہ 15180روپے سے 50280روپے، گریڈ 15 کے ملازمین کی تنخواہ 16120روپے سے 56020 روپے، گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہ 18910روپے سے 64510 روپے اضافہ ہوگا۔اسی طرح گریڈ 17 کے ملازمین کی تنخواہ 30370 روپے سے 76370روپے، گریڈ 18 کے ملازمین کی تنخواہ 38350 روپے سے 95750 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کی تنخواہ 59210روپےسے 120210روپے، گریڈ 20 کے ملازمین کی تنخواہ 69090 روپے سے 132230روپے، گریڈ 21 کے ملازمین کی تنخواہ 76270روپے سے146720روپے اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ اضافہ گریڈ 22 کے ملازمین کیلئے ہواہے جس میں ان کی تنخواہ 82380 روپے سے 1 لاکھ 64 ہزار 560 روپے تک ہو گی۔