ساری زندگی چندہ جمع کرنے والا انسان معیشت نہیں سنبھال سکتا،احسن اقبال

اقوام متحدہ سے گزارش کرتا ہوں کہ عمران خان کو کسی فنڈ اکٹھا کرنے والے عہدے پر بیٹھا دیں، لیگی رہنما

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 20 جنوری 2020 12:44

ساری زندگی چندہ جمع کرنے والا انسان معیشت نہیں سنبھال سکتا،احسن اقبال
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20جنوری2020ء)   ساری عمر چندہ جمع کرنے والا انسان ملکی معیشت نہیں سنبھال سکتا۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ساری عمر چندہ جمع کیا ہے ، وہ ملکی معیشت نہیں سنبھال سکتے۔مزید بات کرتے ہوئے احسن اقبال کی جانب سے اقوام متحدہ سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو کسی چندہ اکٹھا کرنے والے عہدی پر لگا دیں کیونکہ یہ ملکی معیشت نہیں سنبھال سکتے۔

ملک بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو وقت مانگا تھا وہ بھی گزر گیا ہے اور آج عوام کی موجودہ حالت سب کے سامنے ہے۔عوام کو کھانے پینے کی اشیاء بھی نہیں مل رہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور آٹے کی بڑھتی ہوئے قیمت پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کے پاس جو سہولیا ت موجود تھیں، وہ بھی چھین لی گئیں ہیں۔

میڈیاسے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو آٹا70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا، ایک تو مہنگا دوسرا مل بھی نہیں رہا، ایسے میں عوام بے بسی کا شکار ہے۔حکومتی انتظامیہ پر تنقیدکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بڑے شہروں میں کچھ کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں جہاں آٹا کم داموں میں مل رہا ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو اجتماعی طور پر آٹے کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ دن سے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد آٹے کی قیمت70 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اپوزیشن اور عوام کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ساری عمر چندہ اکٹھا کیا ہے، یہ ملکی معیشت نہیں سنبھال سکتے۔مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ عمران خان کو کسی فنڈ اکٹھا کرنے والے عہدے پر بیٹھا دیا جائے، وہ ملک نہیں چلا سکتے۔